Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

اورنگ آباد ضلع کے تعلقہ پیٹھن میں افسوسناک واقعہ ‘ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

IMG_20190630_195052.JPG

اورنگ آباد : 12 اپریل (یو این آئی)تیرنا سیکھتے ہوئے پانی میں ڈوب کر ایک ہی خاندان نے 5 افراد کی موت ہو گئی۔ جن میں 42 سالہ ایک شخص اور اس کے 4 بچے شامل ہیں۔ جن کی عمریں 7، 9 اور 12 سال ہیں۔یہ افسوسناک حادثہ آج دوپہر اورنگ آباد ضلع کے تعلقہ پیٹھن کے گاوں ویہیمانڈوا کے ایک کھیت میں ہوا۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی گاوں میں کہرام مچ گیا۔ واضح رہے کہ دو دن قبل بھی پیتھن تعلقہ میں پانی میں ڈوبنے سے دیگر 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ 24 گھنٹوں کے اندر اندر ڈوبنے سے 10 افراد کی موت پر تعلقہ میں ہر طرف رنج اور افسوس کا اظہار کیا جا ریا ہے۔تفصلات کے مطابق آج دوپہر کورڈے بستی کے رہنے والے لکشمن کورڈے اپنے بچوں کو تیرنا سیکھانے کے لیے کھیت میں بنےتالاب پر لے گیا تھا۔ جہاں رسی باندھ کر انھیں تیرنا سیکھا ریا تھا۔ اچانک رسی توٹ جانے کے سبب بچے ڈوبنے لگے۔

اس نے مدد کے لیے چیخ پکار کی لیکن قریب میں کوئی موجود نہیں تھا۔ اس نے اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا اور انھیں بچانے کی کوشش میں خود بھی ہلاک ہو گیا۔

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی گاوں میں کہرام مچ گیا۔ واضح رہے کہ دو دن قبل بھی پیتھن تعلقہ میں پانی میں ڈوبنے سے دیگر 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ 24 گھنٹوں کے اندر اندر ڈوبنے سے 10 افراد کی موت پر تعلقہ میں ہر طرف رنج اور افسوس کا اظہار کیا جا ریا ہے۔تفصلات کے مطابق آج دوپہر کورڈے بستی کے رہنے والے لکشمن کورڈے اپنے بچوں کو تیرنا سیکھانے کے لیے کھیت میں بنےتالاب پر لے گیا تھا۔ جہاں رسی باندھ کر انھیں تیرنا سیکھا ریا تھا۔ اچانک رسی توٹ جانے کے سبب بچے ڈوبنے لگے۔

اس نے مدد کے لیے چیخ پکار کی لیکن قریب میں کوئی موجود نہیں تھا۔ اس نے اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا اور انھیں بچانے کی کوشش میں خود بھی ہلاک ہو گیا۔