اورنگ آباد شاہین باغ زنجیری احتجاج جاری،۰۲دن مکمل

برادران وطن ابھئے ٹکسال،وجئے وانکھیڑے،باڑو بھاﺅ سمیت خواتین کے یوم جمہوریہ پر خصوصی خطابات کے علاوہ اسکولی طالبات نے پیش کئے حب الوطنی پر ترانے اور نظمیں

اورنگ آباد:(شہاب مرزا)اورنگ آباد میں جاری شاہین باغ طرز احتجاج کو آج 20 دن مکمل ہوگئے۔ اورنگ آباد شاہین باغ میں روز بروز ماوں بہنوں اور نوجوانوں ، کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ لوگ دیر رات تک انقلابی ترانے نعرے اور حب الوطنی پر مبنی گیت گاکر۔ این آرسی اور سی اے اے قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کرا رہے ہے۔

اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ۶۲ جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر ابھئے ٹکسال(ضلع صدر کمیونسٹ پارٹی)وجئے وانکھیڑے (ضلع صدر بام سیف)باڑو بھاﺅ بھیم آرمی نے خطاب کئے۔ابھئے ٹکسال نے کہا کہ یہ ملک اور دستور کو بچانے کی لڑائی ہے۔ اور ہمیں اس پر مستقبل ڈٹے رہنا ہے۔یہ مسئلہ صرف مسلمانو ںکا نہیں ہے بلکہ ہم سب اقلیتوں کا ہے جسے ہم سب کو مل کر ہی لڑنا ہوگا۔ ۶۲جنوری کی مناسبت سے اسکول وکالجس کے طلباءوطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور بڑے جوش وخروش کے ساتھ انقلابی نظمیں ترانے اور تقاریر کیں۔

ساتھ ہی حب الوطنی پر مبنی گیت گاکر این آر سی سمیت کالے قانون کے خلاف احتجاج درج کروایا۔خوااتین کے احتجاجی دھرنے کے سیشن کی نظامت عرشیہ فردوس منزہ نے کی۔ وہیں معصوم بچوں نے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں ڈرائنگ بناکر منتظمین کے سپرد کیا۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me