اورنگ آباد حج ہاؤس بن کر تیار مارچ میں ہوگا افتتاح : عظیم الشان عمارت کی ویڈیو دیکھیں

1,921

اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی عمارت بن کر تیار ہو چکی ہے لیکن اب تک اس عمارت کا افتتاح نہیں ہوسکا تاہم گزشتہ برس بھی اورنگ آباد کے عازمین کو جامع مسجد سے ہی حج کے لیے روانہ ہونا پڑا تھا۔ تاہم امسال امکان ہے کہ حج ہاؤس کی شاندار نئی سے عازمین حج کا قافلہ روانہ ہوگا۔ اورنگ آباد کے ایم پی امتیاز جلیل نے آج فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی کہ مارچ میں حج ہاؤس کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔

اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی عمارت بن کر تیار
کورونا وبا کی وجہ سے دو سال سے عازمین حج کو فریضہ حج کی سعادت نصیب نہیں ہوسکی تھی لیکن اب حج مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے ، اورنگ آباد میں 2013 میں شاہی مسجد کے دامن میں حج ہاؤس کی تعمیر شروع ہوئی تھی ، اس حج ہاؤس کو مکمل ہونے میں تقریباً ایک دہائی کا عرصہ لگا.

عمارت آج پوری طرح تیار ہے لیکن حکومت کی سرد مہری کی وجہ سے گزشتہ سال بھی عازمین شہر کی تاریخی جامع مسجد سے ہی سفر حج پر روانہ ہوئے۔ اورنگ آباد کے ایم پی سید امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت کی پالیسی پر نکتہ چینی کی ، ان کا الزام ہیکہ ریاست کی موجودہ حکومت مسلمانوں کے معاملات کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے ۔