اورنگ آباد:کٹ کٹ گیٹ علاقہ میں نوجوان پر جان لیوا حملہ 10افراد کے خلاف جنسی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج
اورنگ آباد:1/ مئی۔ (ورقِ تازہ نیوز) گزشتہ رات کٹ کٹ گیٹ علاقہ میں واقع نیو گیلیکسی میڈیکل میں کام کرنے والا نوجوان ابرار دیشمکھ پرعلاقہ کے ہی 10تا 20افراد نے دھوکے سے فون کرکے بلاکر اس پر جان لیوا حملہ کردیا ۔ جس میں مذکورہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں گھاٹی اسپتال میں شریک کروایا گیا ۔ جہاں پر نوجوان کا علاج جاری ہے ۔
واضح ہوکہ گزشتہ شب ۱۱ ؍ بجے کچھ افراد نے متعلقہ میڈیکل پر جاکر ابرار دیشمکھ کے بارے میں پوچھنے لگے لیکن مذکورہ نوجوان کھانا کھانے کیلئے گھر گیا ہوا تھا ۔ جس کے بعد ملزمین نے میڈیکل میں ہی کام کرنے والے ایک نوجوان کو اٹھاکر لے گئے اور اس کے فون سے متاثرہ نوجوان کو فون کیا ۔ جس کے بعد اسے کٹ کٹ گیٹ میں واقع شالیمار ہوٹل کے پیچھے بلایا گیا ۔
جہاں پر لفظی جھڑپ کے بعد کچھ افراد نے تنازعہ ختم کرکے دونوں جانب کے افراد کو وہاں سے روانہ کردیا گیا ۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد ابرار کے والد کو فون کرکے متعلقہ افراد کےنے بات چیت کیلئے گھر پر بلایا جس کے بعد متاثرہ کے والد اور رشتہ دار ملزمین کے گھر پر بات چیت کے لئے پہنچے ۔
جہاں بات چیت کے بعد مذکورہ نوجوان کو تنازعہ ختم کرنے کیلئے بلایا گیا ابرار دیشمکھ کے وہاں پہنچتے ہی ملزمین نے داخل ہونے سے قبل ہی اس پر دھار دار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ جس کی وجہ سے مذکورہ نوجوان کا زائد خون بہہ جانے کے باعث وہ بے ہوش ہوگیا ۔ جس کے بعد اسے بغرض علاج گھاٹی اسپتال شریک کیا گیا ۔
مذکورہ معاملے میں جنسی پولس اسٹیشن میں دفعہ 506,149,148,147,143,324,307کے تحت 10افراد کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات پولس ملازم آننتا پانڈرونگ تانگڑے کررہے ہے ۔