اورنگ آباد:کورونا سے متاثر قیدی عمران بیگ اسپتال سے فرار

اورنگ آباد ، 19 جون ( یواین آئی ) قتل معاملے میں ہرسول جیل کا 35 سالہ قیدی گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال (جی ایم سی ایچ) کے وارڈ نمبر 13 سے کورونا کے علاج کے دوران جمعہ کی صبح الصبح فرار ہوگیا۔


ذرائع کے مطابق قتل معاملے میں ملوث عمران بیگ ناصر بیگ کے طور پر پہچانے جانے والے قیدی کو حال ہی میں عدالتی حراست میں 13 جون کو جی ایم سی ایچ میں سینے درد کی شکایت کے بعد داخل کرایا گیا تھا ۔ قتل معاملے میں ملوث عمران بیگ ناصر بیگ کو 13 جون کو سینے میں تکلیف ہونے کے بعد داخل کرایا گیا تھا اور وہ آج صبح 6 بجے کے قریب فرار ہو گیا۔ اس کے خلاف بیگم پورہ پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ ایک کورونا پازیٹو قیدی 9 جون کو اسی اسپتال سے فرار ہوگیا ، جب کہ ہرسول سنٹرل جیل کے دو قیدی جن کی کورونا وائرس جانچ رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد علاج چل رہا تھا لیکن وہ7 جون کی شب کو کووڈ 19 مرکز کی دوسری منزل سے بھاگ گئے تھے ۔