اورنگ آباد، شولاپور سمیت ملک کے کئی شہروں میں پی ایف آئی کے خلاف کاروائی

744

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں میں پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آسام، کرناٹک، مہاراشٹر اور دہلی سمیت کچھ ریاستوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں کے گھروں پر پولیس کی چھاپہ ماری چلا رہی ہے۔

آسام میں بھی 21 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرناٹک اور مہاراشٹر سے بھی کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دہلی میں بھی کئی مقامات پر پی ایف آئی سے وابستہ لوگوں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جامعہ، نظام الدین، روہنی میں چھاپے مارے گئے ہیں اور مشرقی دہلی سے چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کرناٹک میں بھی پولیس کارروائی ہوئی ہے۔ بیدر، کولار، باگل کوٹ، وجے پورہ اور منگلور میں کارروائی کی گئی ہے،

یہاں پی ایف آئی سے وابستہ 25 لوگوں کو احتیاطی تحویل میں لیا گیا ہے۔ وہیں مہاراشٹر کے اورنگ آباد، سولاپور میں بھی چھاپے مار کر کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔