اودھو ٹھاکرے کی اہلیہ کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹس پر بی جے پی کارکن کو نوٹس

ممبئی 6 جنوری (یو این آئی) ممبئی پولیس کی سائبر شاخ نے آج یہاں مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے کے تعلق سے قابل اعتراض ٹویٹس پوسٹ کرنے کے معاملے میں بی جے پی مہاراشٹر کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار جیتن گجاریا کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آج پولیس کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گجاریا نے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کی ایک تصویر ٹویٹ کی ہے اور تصویر کے نیچے قابل اعتراض تحریر میں رشمی ٹھاکرے کو مراٹھی رابڑی دیوی کا خطاب دیا گیا ہے۔اسی درمیان سائبر پولیس عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ نفرت انگیز پیغامات، جعلی پوسٹس اور ایسی خبریں سوشل میڈیا پر روانہ کریں جو معاشرے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

Leave a comment