اودئے پور میں ہندوتوادی تنظیموں کے جلوس کے دوران پتھراو کی اطلاع

0 8

ادے پور:30. جون۔ ٹیلر کنہیا لال کے قتل کے خلاف جمعرات کو ادے پور میں ہندوتوادی تنظیموں کے لوگ سڑک پر نکل آئے۔ اس دوران لوگوں نے احتجاجی جلوس بھی نکالا۔ لوگوں نے سخت سیکورٹی کے درمیان جلوس کے دوران بھگوا پرچم بھی لہرائے۔کرفیو کے باوجود جلوس نکالا گیا۔

ادے پور قتل عام کو لے کر لوگ بہت ناراض تھے۔ جلوس کے دوران پتھراؤ کی بھی اطلاعات ہیں۔ بھگوا پرچم اٹھائے ہوئے تقریباً 1000 مظاہرین قتل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور انصاف کے اپنے مطالبے کا اعادہ کر رہے تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ منگل کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد انتظامیہ نے شہر میں ہر چیز بند کر دی ہے۔دکانیں بند ہیں، جہاں کرفیو نافذ ہے۔ اس کے باوجود یہ جلوس نکالا گیا ہے۔