اودئے پور درزی قتل معاملے میں آٹھواں ملزم گرفتار

563

نئی دہلی: راجستھان کے ادے پور میں گزشتہ ماہ ایک درزی کے قتل کی سازش میں مبینہ طور پر اہم کردار ادا کرنے والے ایک 19 سالہ نوجوان کو راجستھان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کے ایک اہلکار نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سندھی سرکار کی حویلی کے کھیرادی والا کا رہنے والا محمد جاوید آٹھواں ملزم ہے جسے ادے پور کے مالداس گلی علاقے میں دو تیز دھار مسلح حملہ آوروں کے ذریعہ کنہیا لال کے اس کی دکان میں قتل کرنے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔