Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ان لاک ۔ 2 کی نئی گائیڈ لائنس جاری

IMG_20190630_195052.JPG

نئی دہلی، 29 جون (یواین آئی) کورونا وبا سے پریشان ملک میں معاشی سرگرمیوں کو پھر سے پٹری پر لانے اورزندگی کو معمول پر لانے کی سمت میں اقدام کررہی حکومت نے آج ان لاک2 سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیا ہے۔ حالانکہ کنٹینمنٹ زون میں مکمل پابندی 31 جولائی تک سختی سے نفاذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذریعہ آج رات جاری ہدایت یکم جولائی سے 31 جولائی تک نافذ رہیں گے اور ان میں کنٹیمنٹ زون کے باہر کے علاقوں میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ سرگرمیوں کو چالو کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن میٹرو ریل، سینما ہال، جم، سوئمنگ پول، انٹرٹینمنٹ پارک، تھیٹر، بار، آڈی ٹوریم، اسمبلی ہال اور اسی طرح کے دیگر مقامات کو ابھی بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ سماجی، سیاسی، کھیل، تفریح، تعلیمی، مذہبی پروگرام اور بھیڑ بھاڑ والے دیگر پروگراموں پر بھی پہلے ہی کی طرح پابندی جاری رہے گی۔

ان کو کھولنے کی تاریخ کے بارے میں الگ سے فیصلہ کیا جائے جو صورت حال کے اندازے پر مبنی ہوگا۔اسکول، کالج، اورکوچنگ سینٹر بھی 31 تک بند رہیں گے۔

مرکز اور ریاستی حکومتوں کے تربیتی اداروں کو پندرہ جولائی سے کام کرنے کی اجازت ملے گی لیکن انہیں حکومت کے ذریعہ جاری معیاری طریقہ کار کی پیروی کرنی ہوگی۔ رات کے کرفیو میں ڈھیل دی گئی ہے اور اب یہ رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک اس کا نفاذ رہے گا۔