ممبئی: مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے گھر پر سی بی آئی نے دھاوے کئے۔ اس سے پہلے جمعہ کے روز ، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے ان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے ممبئی کے سابق اعلی ٰپولیس عہدیدار پرمبیر سنگھ کی جانب سے لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات سے متعلق ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ کے ذریعہ تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کردی گئیں۔ عدالت نے تفتیشی ایجنسی کو یہ فیصلہ کرنے کے لئے 15 دن کی مہلت دی کہ کیا بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ کیس درج کرنے کے بعد ، سی بی آئی نے ہفتے کے روز متعدد مقامات پر دھا وے کئے۔اس سے پہلے ، بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر 14 اپریل کو ، سی بی آئی نے انیل دیشمکھ سے پوچھ تاچھ کی تھی ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں