انھوں نے ایک عبدالستار لیا، ہم مرتے دم تک ۔۔۔۔مسلم شیوسینک شدیدبرہم

0 32

شرڈی:27۔جون ۔(ایجنسیز) شیوسینا میں ایکناتھ شندے کی بغاوت کے بعد ریاست بھر میں شیوسینک جارحانہ ہو گئے ہیں۔ باغی ایکناتھ شندے سمیت علحدہ ایم ایل اے کے خلاف ریاست کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی حمایت میں آج شیوسینکوں نے شرڈی میں ایک عظیم الشان مارچ نکالا۔ بھگوا پرچم اٹھائے ہوئے مارچ میں مسلم شیوسینکوں نے بھی شرکت کی۔ ‘انہوں نے ایک عبدالستار کو لے لیا، لیکن ہم ہزاروں مسلمان ماوالے ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ہیں۔ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شیوسینک عزیز مومن نے مرتے دم تک شیوسینا میں رہنے کا حلف لیا ہے۔