انگلینڈ نے بھارت کا خواب چکنا چور کردیا، سیمی فائنل میں شکست دی

887

ایڈیلیڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا کی جانب سے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو یکطرفہ بنا دیا اور 10 وکٹوں سے فتح اپنی ٹیم کے نام کر دی۔فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم اتوار کو پاکستان سے ٹکرائے گی۔

ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر نے 16 اوورز میں 169 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کیا۔ ہیلز 47 گیندوں پر 86 اور بٹلر 49 گیندوں پر 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل انگلش کپتان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔وراٹ کوہلی کی قدرے سست مگر ہاردک پانڈیا کی جارحانہ نصف سنچریوں نے وکٹیں گرنے کے دوران انڈین بیٹنگ کو مستحکم رکھا۔ ادھر کرس ووکس نے تین جبکہ کرس جارڈ اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کے خلاف میچ کے آغاز سے قبل ہی بہت سے انڈین شائقین یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ان کا سامنا پاکستان سے ہو گا۔

مگر جب اننگز کے پہلے نصف میں اوپنرز کے ایل راہل اور روہت شرما کی وکٹیں گریں اور پھر سوریا کمار یادیو دو دلکش باؤنڈریوں کے بعد عادل رشید کی سلو لیگ بریک پر کیچ آؤٹ ہوئے تو ان کی امیدیں کچھ ڈگمگانے لگیں۔ایڈیلیڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا کی جانب سے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو یکطرفہ بنا دیا اور 10 وکٹوں سے فتح اپنی ٹیم کے نام کر دی۔

فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم اتوار کو پاکستان سے ٹکرائے گی۔ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر نے 16 اوورز میں 169 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کیا۔ ہیلز 47 گیندوں پر 86 اور بٹلر 49 گیندوں پر 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل انگلش کپتان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔وراٹ کوہلی کی قدرے سست مگر ہاردک پانڈیا کی جارحانہ نصف سنچریوں نے وکٹیں گرنے کے دوران انڈین بیٹنگ کو مستحکم رکھا۔ ادھر کرس ووکس نے تین جبکہ کرس جارڈ اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کے آغاز سے قبل ہی بہت سے انڈین شائقین یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ان کا سامنا پاکستان سے ہو گا۔مگر جب اننگز کے پہلے نصف میں اوپنرز کے ایل راہل اور روہت شرما کی وکٹیں گریں اور پھر سوریا کمار یادیو دو دلکش باؤنڈریوں کے بعد عادل رشید کی سلو لیگ بریک پر کیچ آؤٹ ہوئے تو ان کی امیدیں کچھ ڈگمگانے لگیں۔