انگلینڈ میں ہیرو بننے کے بعد اب عمران خان کے پیچھے پڑے وراٹ کوہلی!۔
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا نے 203 رنز کی بڑی جیت حاصل کی۔ اس جیت کا ہیرو وراٹ کوہلی کو چنا گیا جنہوں نے پہلی اننگز میں 97 اور دوسری اننگز میں 103 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 203 رن سے جیت درج کی۔ انگلینڈ کو جیت کے لئے 521 رن کا ہدف ملا لیکن جوروٹ کی ٹیم محض 317 رن پر آل آوٹ ہوگئی۔ کھیل کے آخری دن ٹیم انڈیا کو جیت کے لئے صرف ایک وکٹ کی ضرورت تھی اور اس نے 17 گیندوں میں یہ کر دیا۔
وراٹ کوہلی بطور کپتان چھٹی بار ٹیسٹ میں مین آف دی میچ بنے۔ وہ ٹیسٹ میں بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کپتان تو ہیں ہی ساتھ ہی انہوں نے اب جے وردھن کو بھی پچھاڑ دیا ہے۔ جے وردھن نے بطور کپتان ٹیسٹ میں پانچ مین آف دی میچ حاصل کئے تھے۔
وراٹ کوہلی سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کپتانوں کی فہرست میں اب صرف عمران خان سے پیچھے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ وراٹ کوہلی سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کپتانوں کی فہرست میں اب صرف عمران خان سے پیچھے ہیں۔ عمران خان نے دس بار مین آف دی میچ جیتا تھا۔ جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ وراٹ کوہلی کر رہے ہیں اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ وراٹ اب انہیں بھی پیچھے کر دیں گے۔