ممبئی : اسسٹنٹ پولیس آفیسر سچن ویز کو ممبئی کی ایک عدالت نے /25 مارچ تک این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔ مقامی ہاسپٹل میں طبی معائنے کے بعد سچن ویز کو جنوبی ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔ من سکھ ہرین موت کے مقدمہ میں تھانے کی ایک عدالت نے کل سچن ویز کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔این آئی اے نے کل مکیش امبانی کے مکان کے قریب دھماکو اشیاء سے بھری وہیکل کے مقدمہ میں سچن ویز سے 11 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔بتایا گیا ہے کہ چند طاقتور لوگوں کیلئے وہ گہری سازش میں ملوث ہیں ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں