Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

انڈے کے چھلکوں کو نہ پھینکیں 5حیرت انگیز فوائد ، آپ بھی آزماکر دیکھیں

آپ انڈے تو شوق سے کھاتے ہوں گے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کے چھلکے بھی فائد ہ مندہوتے ہیں،آئیے آپ کو ان کے 5فوائد بتاتے ہیں۔ فرٹیلائزر کے طور پر انڈوں کے چھلکوں میں کیلشیم کاربونیٹ پایا جاتا ہے لہذا یہ پودوں کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیںانڈے کے چھلکے پھینکنے کی بجائے انہیں پیس کر پودوں اور گملوں میں ڈالنے سے پودا کی نشوونما تیز ہوتی ہے۔

بیج کی نشوونما کے لئے انڈوں کے چھلکے نہ صرف پودوں کی نشوونما میں مددگار ہوتے ہیں بلکہ اگر آپ کوئی بیج ڈال کر زمین میں انڈوں کے چھلکے استعمال کریں گے تو بیج کی نشوونما تیز ہوجائے گی۔جیسے جیسے انڈوں کے چھلکے زمین میں حل ہوں گے ویسے ہی بیج کے اگنے کے امکانات بڑھیں گے۔

سائیڈ واک چاک کے لئے چاک کی بجائے انڈوں کے چھلکوں کو فٹ پاتھ اور سائیڈ واک پر لھنے کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔ کافی اور چائے کے داغوں کے لئے اگر مگ میں چائے یا کافی کے داغ لگ جائیں تو انڈوں کے چھلکوں سے ان سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔کافی اور چائے کے مگ میںگرم پانی ڈال کر ان میں انڈوں کے چھلکے ڈال کر ساری رات چھوڑ دیں،صبح تک مگ چمکدار ہوجائیں گے۔ باغ کے کیڑوں کے لئے اگر آپ اپنے گرانڈ میں کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو پودوں میں انڈے کے چھلکے پیس کر ڈالنے سے ان سے نجات ممکن ہے