انڈین ائیر فورس کا پائلٹ صحیح سلامت ملک واپس آنا چاہیے: کانگریس
کانگریس پارٹی نے ہندوستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آئی اے ایف (انڈین ائیر فورس) کے لاپتہ پائلٹ کو محفوظ واپس لائے۔ پارٹی نے کہا کہ ہمیں یہ سن کر افسوس پہنچا ہے کہ پاکستان کے خلاف کارروائی میں آئی اے ایف کا ایک پائلٹ لاپتہ ہو گیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ پائلٹ کی صحیح سلامت ہندوستان واپسی کو یقینی بنائے۔
جیش محمد سربراہ مسعود اظہر نے بھی کی ہندوستانی فضائیہ کے حملوں کی تصدیق
اسلام آباد: جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر نے بدھ کو یہ تسلیم کیا کہ ہندوستانی فضائیہ نے بالاكوٹ کے دہشت گرد کیمپوں پر منگل کو علی الصبح فضائی حملے کئے۔ اظہر نے اگرچہ پاکستان کو بچانے کی کوشش کی اور کہا کہ فضائی حملوں میں اس تنظیم اور خاندان کے کسی کو بھی کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
قابل غور ہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے منگل کو علی الصبح بالاكوٹ میں جیش محمد کے دہشت گردوں کے کیمپوں پر ہوائی حملہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مولانا عمار، مولانا طلحہ سیف، مفتی اظہر خان کشمیری اور ابراہیم اظہر سمیت 300 دہشت گردوں پر ہندوستانی فضائیہ نے حملہ کیا تھا۔ اگرچہ ان رپورٹ میں جیش محمد کے اہم دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے