انڈین آئیڈل جیتنے والے سلمان علی کی خستہ حالی کی کہانی جانئے

میوات:24ڈسمبر(ایجنسیز)اپنی گلوکاری سے ہندوستانیوں کا دل جتینے والے گلوکار سلمان علی نے ریالٹی شو انڈین آئیڈل 10 کا خطاب جیت لیا ہے۔ اور اسی کے ساتھ ان کے اور گھروالوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ سلمان علی آج جس مقام پر ہیں، یہ ان کی شدید محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ہریانہ کے میوات کے رہنے والے سلمان علی نے فائنل میں ہماچل پردیش کے انکش بھاردواج کو ہرایا۔

شو میں ہوئی لاﺅ ووٹنگ کی بنیاد پر سلمان کو ونر اعلان کر دیا گیا۔ سلمان علی کو ٹرافی کے علاوہ کار اور 25 لاکھ روپیے کی رقم بھی دی گئی۔آپ کو بتا دیں کہ سلمان علی کا فرش سے عرش تک پہنچے کا سفر کافی متاثرکن ہے۔ سلمان علی نے صرف 6 سال کی عمر میں گلوکاری شروع کر دی تھی۔ جس عمر میں عام طور پر بچے کھیلتے ہیں، اس عمر میں سلمان جاگرن اور شادیوں میں گانے گاتے تھے۔آپ کو بتا دیں کہ سلمان علی سارے گاماپا لٹل چیمپس کے رنر اپ رہے تھے۔ والد قاسم علی نے دہلی کے گلوکار استاد اقبال حسین سے گلوکاری کی تعلیم دلائی۔ انہوں نے بھجن تقریب میں گانا گا کر گھر اور پڑھائی کا خرچ چلایا۔

ایک بھجن پروگرام کے دوران ان کی ملاقات منوج بنسل سے ہوئی تھی، جو انہیں سارےگاما پا لٹل چیمس کا آڈیشن دلانے لے گئے تھے۔سلمان علی کا خاندان اتنا غریب تھا کہ ان کے گھر پر ٹی وی بھی نہیں تھا۔ جب سلمان علی کا پروگرام آتا تو ان کے گھر والے پڑوسیوں کے گھر پر ٹی وی دیکھنے جاتے تھے۔سلمان علی کو قانون کی زد میں بھی آنا پڑا تھا۔ ان کے خلاف ادھار کے ڈھائی لاکھ روپیے مانگنے پر نوجوان کو جان سے مارنے کی دھمکی کا کیس درج ہوا تھا۔ جس کے سبب سلمان علی کو فریدآباد پولیس نے ممبئی سے گرفتار کیا تھا۔

Leave a comment