مودی حکومت کی خاموشی کا عالمی برادری نوٹس لے‘ عمران خان کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ انتہا پسند ہندو رہنما کے 20 کروڑ مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دینے پر نریندرمودی سرکار کی خاموشی کا نوٹس لے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گزشتہ ماہ ہندوتوا شدت پسندوں کے ایک اجتماع دھرم سنسد میں ہندوستان میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑ مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکیاں دی گئی، جس پر تاحال مودی سرکار نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی قتل عام کی دھمکیوں پر مسلسل خاموشی اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ آیا بی جے پی کی حکومت قتل عام کی دھمکیوں کی حمایت کرتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وقت کی نزاکت کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی سرکار کے شدت پسندانہ نظریے کے سائے میں ہندوتوا تنظیمیں پوری ڈھٹائی اور آزادی سے ہندوستان میں تمام مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے یہ شدت پسندانہ عزائم ہمارے علاقائی امن کیلئے ایک جیتا جاگتا اورحقیقی خطرہ ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں