نئی دہلی:12اکتوبر ۔( ایجنسیز) اگلے 2 دنوں تک یوزرس کو نیٹ ورک کنکشن فیلیور کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کی وجہ مین ڈومین سرور اور اس سے جڑے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کے کچھ وقت کیلئے بند رہنے کو بتایا جا رہا ہے۔اگلے 78 گھنٹوں تک انٹرنیٹ سروسز ٹھپ رہنے کی خبر کو لیکر دنیا بھر میں ہلچل مچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
حالانکہ ہندستان میں انٹرنیٹ سکیورٹی سے جڑے افسران نے انٹرنیٹ بند ہونے کی خبروں کو خارج کیا ہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی کے کو۔ آرڈینیٹر گلشن رائے کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیں شٹ ڈاو¿ن ہونے پر بھی ہندستان میں آسانی سے کام ہوتے رہیں گے۔ اس کیلئے پہلے سے انتظام کر لئے گئے ہیں ایسے میں لوگوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی کو۔ آرڈینیٹر گلشن رائے کے حوالے سے این ڈی ٹی وی نے بتایا ، ” دنیا بھر کے انٹرنیٹ یوزرس کو اگلے 48 گھنتوں کے دوران نیٹ ورک کنکشن فیلیور کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن ہم نے اس کی پوری تیاری کر لی ہے۔ انٹرنیٹ بند ہونے سے ہندستان میں کوئی دقت نہیں آئے گی ‘?