انسپکٹرسبودھ کمار، اخلاق قتل معاملے کے اہم گواہ تھے اس لئے قتل کیا؛ اہل خانہ کا دعویٰ
بلند شہر۔6دسمبر۔(ایجنسیز )۔اترپردیش کے کے سیانا گاوں میں پیرکوگئوکشی کی افواہ میں ہوئے تشدد کے بعد علاقے کے حالات کشیدہ ہیں۔ اس درمیان تشدد میں شہید ہوئے پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا اخلاق لنچنگ معاملے سے کنکشن سامنے آیا ہے۔ متاثرہ اہل خانہ کا دعوی ہے کہ انسپکٹرسبودھ گئوکشی کے شک میں ہوئے محمد اخلاق کے قتل (موب لنچنگ) معاملے میں جانچ افسراوراہم گواہ رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ سال 2015 میں گریٹرنوئیڈا کے دادری میں بھیڑ نے محمد اخلاق اوران کے بیٹے پرگھرمیں گھس کرحملہ کردیا تھا، جس میں اخلاق کو کافی چوٹیں آئیں۔ انہیں چوٹوں کی وجہ سے اخلاق کی موت ہوگئی تھی۔ اس کیس میں انسپکٹرسبودھ کمار سنگھ گواہ نمبر-7 تھے۔