انسٹا گرام پر خواتین کو پھانسنے والاگرفتار

247

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے کل یہاں انسٹاگرام ہینڈل کا استعمال کر کے معصوم نوجوان خواتین کو پھنسانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔ملزم کی شناخت دہلی پرساد کے طورپر کی گئی ہے جو بنگلورو کے کورامنگلا کا رہنے والا ہے۔

اس نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ کام کیا اور پانچ انسٹاگرام اکاؤنٹس رکھے، ان میں سے اکثر میں ایک خاتون اور منیجر کا روپ دھار کر وہ خواتین سے بات چیت کرتا تھا اور دعویٰ کرتا تھا کہ وہ انہیں ان کمپنیوں میں ملازمتیں دلا سکتا ہے جہاں اس کے ’رابطے‘ ہیں۔ اس کی باتوں پر یقین کر کے وہ ان جگہوں پر پہنچ گئیں جہاں اس نے انہیں آنے کو کہا۔

اس نے زیادہ تر اویو ہوٹلوں میں کمرے بک کرائے اور خواتین کے وہاں آنے کے بعد اس نے انہیں جنسی تعلقات پر مجبور کیا اور اسے ریکارڈ کیا۔ وہ ان کی پرائیویٹ ویڈیوز کے ذریعہ انہیں بلیک میل کرتا تھا۔