اندور کے ہاسپٹل کی لفٹ ٹوٹ کر گرگئی

سابق چیف منسٹر کمل ناتھ محفوظ ،تحقیقات کا حکم
بھوپال : اندور کے ڈی این ایس ہاسپٹل کی ایک لفٹ گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث 10فٹ کی بلندی سے ٹوٹ کر نیچے آگئی ۔ یہ حادثہ اتوار کو پیش آیا ۔ لفٹ میں سابق رکن پارلیمنٹ و مدھیہ پردیش سابق چیف منسٹر کمل ناتھ اور دیگر افراد سوار تھے ۔ اس حادثہ میں تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

Leave a comment