ناندیڑ:6 مارچ(ورق تازہ نیوز) ناندیر کے ایم پی پرتا پ پاٹل چکھلی کر نے بتاےا کہ اندور۔ حیدرآباد قومی شاہراہ ناندیڑ سے گزرے گی‘وزیر شاہراہ ترقیات حکومت ہند نتین گڑکری نے اس قومی شاہراہ کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے ۔ تعمیر ی کام عنقریب شروع ہورہاہے ۔ چکھلی کر نے کہاکہ یہ نئی شاہراہ کھنڈوہ ۔ برہان پور ۔ جلگاوں ۔ناندیڑ ہوتے ہوئے حیدرآباد تک جائے گی۔

اس طرح مہاراشٹر کے ودربھ ‘ خاندیش اوررمراٹھواڑہ کے ڈویژنوں سے یہ شاہراہ گزرے گی ۔۔جملہ 768 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر پر 15 ہزار کروڑ روپے کے مصارف آرہئے ہیں ۔ یہ نئی جدید ترین شاہراہ مدھیہ پردیش‘ مہاراشٹر]تیلنگانہ ‘ اور آندھرا پردیش کوایک دوسرے سے جوڑے گی ۔ ان ریاستوں کی تجارت ‘ صنعت ‘حمل ونقل اورآمد ورفت کے شعبہ جات تکی بھی بڑی ترقی ہوگی۔