انجمن خاندیش کی جانب سے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے سیمنار ط لباء میں قابلیت ہے لیکن انہیں اس سے واقفیت کرواکر اجاگر کرنے کی ضر ورت ہے۔ پروفیسر احسان سید

انجمن خاندیش کی جانب سے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے سیمنار
طلباء میں قابلیت ہے لیکن انہیں اس سے واقفیت کرواکر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر احسان سید
تھانے (آفتاب شیخ)
بارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہوچکے ہیں اور جلد ہی دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات شروع ہونے والے ہیں۔ دسویں کے طلباء زورشور سے امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہوچکے ہیں۔ اسی سلسلے میں رابوڑی تھانے کے سماجی ادارہ انجمن خاندیش کی جانب سے خاندیش کمیونٹی ہال میں ایک سیمینار بورڈ امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیا گیا جس میں موٹیویشنل اسپیکر پروفیسر احسان سید نے طلباء کی رہنمائی فرمائی۔ افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے جنرل سیکریٹری آفتاب شیخ نے کہا کہ امتحانات سے قبل طلباء نے اپنے آپ کو اساتذہ کی تحویل میں دے دینا چاہیے کیونکہ اساتذہ کے پاس ہر مسلہ کا حل ہوتا ہے اور ان‌ کے پاس وہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ ہم کو ہر مشکل حالات سے باہر نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولی نصاب تو آپ کے اساتذہ نے مکمل کردیا ہے لیکن اس کے علاوہ دیگر تکنیکی معلومات جو آپ کو آج دی جائے گی اگر آپ نے وہ سیکھ لیا تو یہ تکنیک نہ صرف آپ کو بورڈ امتحانات میں کام آئے گی بلکہ یہ آپ کو زندگی بھر کام آے گی۔ اس کے بعد پروفیسر احسان سید نے طلباء کو تکنیکی معلومات فراہم کی پروفیسر احسان سید ایک حوصلہ افزائی کرنے والے خطیب، بزنس کوچ، این ایل پی ماسٹر پریکٹیشنر اور عالمی کیریئر کونسلر برائے کیلیفورنیا لاس اینجلس سے تصدیق شدہ ہے۔ اب تک ان کے دو سو سے ذائد سیمینار اور ورکشاپ کے ذریعے خطاب ہوچکے ہیں۔ بورڈ کے امتحان کی تیاری اور اس کا سامنا کیسے کریں سیمینار میں
پروفیسر احسان سید نے ارتکاز اور اعتماد کو ترقی دینے کا طریقہ، دماغ کی طاقت کو کس طرح استعمال کریں، اسمارٹ اسٹڈی تکنیک، سائینٹیفک میموری کی تکنیک، امتحان اور دباؤ اور اضطراب کو کیسے کنٹرول کیا جائے، ٹائم مینجمنٹ، مقصد کی ترتیب اور امتحان میں اعلی نمبر کس طرح حاصل کرنا ہے جیسے اہم موضوعات پر خطاب کیا اور بہت ہی پراثر انداز میں طلباء کو اس کی تکنیک سمجھائی۔ پروفیسر احسان سید کا خطاب سن کر طلباء کافی خود اعتماد نظر آئے۔ شکرانہ کی تحریک نائب صدر ذاہد علی قاضی نے پیش کی۔ اس موقع پر انجمن خاندیش کے صدر سید عباس علی، خازن سید امیر علی، اراکین جمیل خان، اکرم بنے خان، عقیل قریشی، شکیل خلیل شیخ، آر ایف سی اسکول کے جنرل سیکریٹری سعید شیخ، میوا کے جنرل سیکریٹری محمد متین شیخ، ٹی ایم سی اسکول کے پرنسپل ساجد شیخ، عارف سر رابوڑی و اطراف کے اردو اسکولوں کے طلباء کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اختتام میں آفتاب شیخ نے انجمن خاندیش کے زیر انصرام چلنے والے غزالی کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ میں دسویں کے طلباء کے لیے بورڈ کے امتحانات کے بعد چھٹیوں میں خصوصی رعایت پر کمپیوٹر کورسیس مہیا کرانے کا اعلان بھی کیا۔ عیاں رہے کے غزالی کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ میں حکومت سے منظور شدہ کورسیس سکھائے جاتے ہیں اور علاقہ کی بیوہ، طلاق شدہ خواتین اور یتیم بچیوں کو مفت میں کورس سکھلائے جاتے ہیں ہے اور علماء و حفاظ اکرام کو بھی مفت کمپیوٹر کورس سیکھانے کا نظم ہے۔ اس لیے انہوں نے اپیل بھی کی کہ اس سہولیات کا طلباء، خواتین اور علماء و حفاظ اکرام زیادہ سے ذیادہ فائدہ حاصل کر مستفیض ہو۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me