حیدر آباد:28جنوری(ورق تازہ نیوز)انجمن ترقی اردو اورانجمن ریختہ گویان حید رآباد کے زیراہتمام جشن ریختہ گویان ِ تقاریب کا 31جنوری بروزاتوارشام چھ بجے اردو ہال حمایت نگر ُحیدرآباد میںانعقاد عمل میں آئے گا۔ ان تقاریب میں سہ ماہی شعر فہمی کورس کے طلباءمیں انعامات واسناد کی تقسیم کے علاوہ شعرفہمی کورس کے اساتذہ کرام کوتہنیت پیش کی جائے گی ۔اس کے علاوہ سہ ماہی ”ریختہ نامہ“کے خصوصی شمارے کی رسم اجراءوسالانہ ایوارڈز برائے قلمکاران ریختہ نامہ تقریب کابھی انعقادعمل میںآیے گا۔ان تقاریب کی صدارت جناب غلام یزدانی سینئر ایڈوکیٹ و صدرانجمن ترقی اردو کریںگے۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمدمحمودعلی عزت مآب وزیرداخلہ ریاست تیلگانہ ‘جناب محمدسلیمان ککرعزت مآب کونسل جنرل اسلامی جمہوریہ افغانستان ‘ پروفیسر مظفرعلی شہ میری عزت مآب وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کرنول‘جناب محمدقمرالدین صدرنشین اقلیتی کمیشن حکومت تیلنگانہ ‘ پروفیسر ایس اے شکور صدرشعبہ اردوجامعہ عثمانیہ ‘مولانامظفرعلی صوفی ابوالعلائی صدر نشین جشن خسروتقاریب‘جناب محمد عبدالرحیم خاں معتمد انجمن ترقی اردو اور جناب ایم اے ماجد معزز رکن پریس کونسل آف انڈیا شرکت فرمائیںگے ۔ جناب محمدعبدالرحیم خاںسرپرست شعرفہمی کورس خیرمقدمی تقریرکریںگے۔اساتذہ کرام شعرفہمی کورس پرفیسرمظفرعلی شہ میری‘ پروفیسرمجید بیدار‘ پروفیسرفاطمہ پروین ‘پروفیسرنسیم الدین فریس‘ پروفیسر عزیز بانو ‘ڈاکٹر فاروق شکیل ‘ڈاکٹررﺅف خیر ‘جناب سرداسلیم ‘ جناب سمیع اللہ سمیع ‘جناب شاہدعدیلی ‘ جناب واحد نظام آبادی اور جناب یوسف روش کوہدیہ تشکروتہنیت پیش کی جائے گی ۔

سالانہ ایوارڈزبرائے قلمکاران ریختہ نامہ کے لئے اس سال محمدتقی ایڈیٹر روزنامہ ”ورق تاز“ناندیڑ ‘ جناب مصطفی علی سروری مانو ‘ محترمہ قمرجمالی ‘ جناب شیخ احمدضیاءنظام آباد‘ جناب سیف نظامی ‘ جناب منظور احمددکنی گلبرگہ ‘ جناب تاج مضطر ورنگل ‘ جناب شاہدعدیلی ‘ ڈاکٹرممتازمہدی‘ جناب سردارسلیم‘ جناب سمیع اللہ سمیع ] ڈاکٹرطیب پاشاہ قادری اور جناب فرید سحر کو مختلف اصناف سختن کیلئے ایوارڈسے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ صحافتی خدمات کیلئے جناب ایس جے افتخار ‘جناب یحی قادری ‘جناب سیداویس اعتماد ‘ اور عرفات ٹراویلس کے مالک حافظ محمد افضل کو بھی ہدیہ تشکروتہنیت پیش کی جائے گی ۔ڈاکٹرعطیہ مجیب عارفی‘ لطیف الدین لطیف ‘ ڈاکٹرحمیرہ سعید ‘ ڈاکٹرنکہت آراءشاہین الگ الگ تقریب کی نظامت کریںگے ۔ڈاکٹر جاوید کمال اختتام پر ہدیہ تشکرپیش کریںگے ۔کنوینرس تقاریب نے تمام طلباءشعر فہمی کورس ‘ ایوارڈیافتگان اور اساتذہ کرام سے اور اردو دست حضرات و خواتین سے پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی خواہش کی ہے۔