انتہا پسندوں نے معروف کامیڈین منور فاروقی پر روزگار کے دروازے بند کر دیے۔دو ماہ کے دوران دھمکیاں دے کر منور فاروقی کے 12 شوز منسوخ کروادیے۔بینگلورو میں ان کے شو سے پہلے بھارتی پولیس نے بھی ہاتھ جوڑ لیے اور منتظمین سے کہا کہ شو نہ کریں۔ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ کامیڈین منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نفرت جیت گئی اور آرٹسٹ ہار گیا۔