امیکرون کی دہشت: ممبئی میں دفعہ 144 نافذ

1

ممبئی:11. دسمبر۔(ورق تازہ نیوز)اومیکرون کے پس منظر میں 11 اور 12 دسمبر کو ممبئی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس دوران عوامی جلسوں، جلوسوں، اور گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ریاست میں اومیکرون قسم سے اب تک کل 17 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ممبئی پولیس نے جمعہ کو ممبئی کمشنریٹ کی حدود میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کی۔ جس کے باعث اگلے دو روز تک ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔