امیر کویت کے بعض دستوری اختیارات ولیعہد کو تفویض

کویت سٹی : امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے ولیعہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو اپنے بعض دستوری اختیارات عارضی طور پر تفویض کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق ایوان شاہی کے امور کے وزیر شیخ محمد عبد اللہ المبارک الصباح نے کہا ہے کہ ’امیر کویت شیخ نواف الاحمد نے ولیعہد شیخ مشعل سے بعض معاملات سر انجام دینے کیلئے مدد حاصل کی ہے‘۔’امیر کویت نے فرمان جاری کر کے ملک کے سربراہ کو دستوری طور پر حاصل ہونے والے بعض اختیارات ولیعہد کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

Leave a comment