• 425
    Shares

دوحہ : امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کا دوحہ میں استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان بھی موجود تھے۔ سعودی وزیر داخلہ نے دوحہ نیشنل کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مرکز کے کاموں اور کام کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ سیکورٹی نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ہفتے کے روز شہزادہ عبدالعزیز نے بغداد میں عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ملاقات کی تھی، جس میںسیکورٹی تعاون اور مختلف شعبوں میں ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں