عالم اسلام کا عظیم خسارہ،نماز جنازہ آج مونگیر میں ادا کی جائے گی
نئی دہلی: مشہور عالم دین، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کاآج پٹنہ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔کچھ دن قبل انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں داخل تھے ۔ان کی عمر 77 سال تھی۔پسماندگان میں ایک بیٹا فہد رحمانی اور دو بیٹیاں ہیں۔نماز جنازہ کل /4 اپریل بروز اتوار صبح 11 بجے خانقاہ رحمانی مونگیر میں ادا کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق سانس لینے میں تکلف کی وجہ سے انہیں دخل اسپتال کیا گیا تھا۔ وہ شروع سے آئی سی یو میں تھے اور طبیعت زیادہ خراب تھی اور ان کی کورونا کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔ ان کے انتقال سے مسلم پرسنل لاء بورڈ اور امارت شرعیہ کا زبردست خسارہ ہے ۔ وہ ذی استعداد عالم دین اور تمام حالات پر گہری نظر رکھنے والے تھے ۔ وہ شروع سے ہی اس میں پیش پیش تھے اوراپنے والد مولانا منت اللہ رحمانی کے زمانے سے دونوں اداروں سے گہری وبستگی رکھتے تھے ۔ ان کے انتقال سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے ۔ خاص طور پر بہار کی سرزمین کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔وہ حکومت وقت کے ساتھ سخت انداز میں بات کرنے کے لئے بھی جانے تھے ۔ان کے انتقال پر مسلم تنظیموں، سرکردہ شخصیات اور مختلف شعبہائے زندگی سے وابستہ لوگوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کی ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں