امیر ترین شخص ایلون مسک کا اپنے ہمشکل کی وائرل ہوتی ویڈیو پر ردِ عمل
متعدد بار دنیا بھر کے امیر ترین شخص کا لقب اپنے نام کرنے والے، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے اپنے ہمشکل کی وائرل ہوتی ویڈیو پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔
حقیقت میں ایک چہرے کے دو شخص ملیں نہ ملیں سوشل میڈیا پر ہمشکل ضرور مل جاتے ہیں، متعدد معروف شخصیات کے بعد اب دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کا ہمشکل بھی سامنے آ گیا ہے۔
Elon Musk’s twin brother in China?
— Byron Wan (@Byron_Wan) December 18, 2021
ایلون مسک کا ہمشکل ایک چینی شہری ہے جس کا ناصرف چہرہ ایلون مسک جیسا ہے بلکہ اس کے بولنے کا انداز بھی ہو بہو ایلون ہی جیسا ہے۔
Maybe I’m partly Chinese!
— Elon Musk (@elonmusk) December 20, 2021
ٹوئٹر پر اس وائرل ہوتی ویڈیو میں ایلون کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے جس پر اُنہوں نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے ’ہو سکتا ہے کہ میں آدھا چینی ہوں۔‘