امیت شاہ کے ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ،جانئے ایسا کیوں ہوا

1,343

گوہاٹی: جب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ہوائی جہاز سے سفر کر رہے تھے تو اچانک ان کے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ امیت شاہ کل رات تریپورہ جا رہے تھے۔

امیت شاہ کا طیارہ اگرتلہ کے مہاراجہ بیر بکرم (ایم بی بی) ایئرپورٹ پر اترنے والا تھا۔ لیکن گھنے دھند کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔ اس لیے امت شاہ کے طیارے کو گوہاٹی کے گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ اور وہیں اتار دیا گیا۔

طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کیوں کرنی پڑی؟

امیت شاہ کل رات 10 بجے مہاراجہ بیر بکرم ایرپورٹ پہنچنے والے تھے۔ لیکن گہرے دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم تھی۔ اور یہ طیارہ مہاراجہ بیر بکرم ائیر پورٹ پہنچ کر لینڈ نہیں کر سکا۔

مغربی تریپورہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شنکر دیبناتھ نے بتایا کہ اس لیے طیارے کو گوہاٹی کے گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔

امت شاہ تریپورہ کے دھرمن نگر اور سبروم سب ڈویژنوں سے رتھ یاترا کو جھنڈی دکھائیں گے۔ بی جے پی کے تریپورہ ریاستی صدر راجیو بھٹاچاریہ نے کہا کہ امت شاہ آج صبح 11 بجے اگرتلہ پہنچیں گے۔