امیت شاہ کے کارٹون والی ٹی شرٹ،جس پر ”ہندوستان کا سب سے بڑا پپو“ کانعرہ درج

680

کولکتہ: ترنمول کانگریس نے اپنے پارٹی کارکنوں کیلئے ایک ٹی شرٹ ڈیزائن کی ہے جس پراپنے حریف بی جے پی لیڈراور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کاکارٹون بنایا گیاہے۔

امیت شاہ کے کارٹون کے نیچے ”ہندوستان کا سب سے بڑا پپو“تحریر کیاگیا ہے یہ ٹی شرٹ سفید، سیاہ اورزردرنگ میں بنائی گئی ہے۔بی جے پی نے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کامذاق اڑانے کیلئے لفظ”پپو“کا استعمال کیاتھا۔

ممتابنرجی کی ترنمول کانگریس امیت شاہ کامذاق اڑانے اسی لفظ کا استعمال کررہی ہے۔ ترنمول کانگریس جاریہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں درگاپوجاکے دوران اس ٹی شرٹ کوزیادہ سے زیادہ استعمال کرناچاہتی ہے کیونکہ اس وقت سارے مغربی بنگال میں لوگ کثیرتعدادمیں پنڈال جاتے ہیں۔