نئی دہلی، 13 نومبر (یو این آئی) وزیر داخلہ امیت شاہ کی مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تریپورہ کے گومتی ضلع کے ککرابن علاقے میں ایک مسجد کو نقصان پہنچانے سے متعلق میڈیا رپورٹس فرضی اور حقائق سے دور ہیں۔ہفتہ کی رات دیر گئے جاری ایک بیان میں، وزارت نے کہا کہ درگ بازار کے ککرابن علاقے میں واقع مسجد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور تریپورہ پولیس گومتی ضلع میں امن برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تریپورہ میں گزشتہ دنوں کسی مسجد کو نقصان پہنچانے کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کسی بھی شخص کو معمولی یا شدید چوٹ کی کوئی رپورٹ یا کیس یا کسی کی عصمت دری یا موت کا واقعہ بھی نہیں ہے جیسا کہ کچھ سوشل میڈیا پوسٹس میں الزام لگایا جا رہا ہے۔بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن برقرار رکھیں اور اس قسم کی فرضی رپورٹوں سے گمراہ نہیں ہونا چاہیے۔بیان میں مہاراشٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تشدد اور اس طرح کے نامناسب بیانات سے متعلق خبریں آئی ہیں جن کا مقصد تریپورہ میں امن اور ہم آہنگی کو خراب کرنا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ تشویشناک بات ہے اور سبھی سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہو ہر قیمت پر امن برقرار رکھیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔