امیت شاہ اور ڈی جی ونجارہ گجرات فرضی انکاؤنٹر کیس میں اہم سازش کرنے والے: چیف تحقیقاتی افسر
نئی دہلی: چیف انویسٹیگیشن آفیسر CIO نے آج خصوصی سی بی آئی عدالت کو بتایا کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ, آئی پی ایس آفیسر دینیش ایم این، راجکمار پانڈیا اور ڈی جی ونجارا گجرات میں 2006 میں تسلی رام پراجپاپی کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں "اہم سازش کرنے والے” تھے.
تمگڑے نے کورٹ کو بتایا کہ رہنماؤں-مجرموں کا ایک نیکسس بنا ہوا تھا اور امت شاہ اور راجستھان کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا نے سہراب الدین شیخ، تلسی رام پرجاپتی اور اعظم خان جیسے لوگوں کا استعمال کرکے سال 2004 میں نامی بلڈروں کے یہاں حملہ کرایا تھا۔ واضح ہو کہ امت شاہ، گلاب چند کٹاریا، دنیش ایم این، پانڈین اور ونجارہ ان معاملوں میں ملزم تھے اور ان کو 2014 سے 2017 کے بیچ میں ٹرائل کورٹ کے ذریعے بری کیا جا چکا ہے۔
تلسی رام پرجاپتی کا 28 دسمبر، 2006 کو گجرات میں قتل ہوا تھا۔ راجستھان پولیس افسروں کا دعویٰ تھا کہ پرجاپتی کو جب احمد آباد میں سماعت کے بعد ادئےپور جیل واپس لے جایا جا رہا تھا تو وہ پولیس کسٹڈی سے بھاگ گیا تھا۔ سی بی آئی اس بات کو قبول کرتی آئی ہے کہ سہراب الدین اور تلسی رام پرجاپتی پولیس اور رہنماؤں کے تعاون سے ریکیٹ چلاتے تھے۔