امیت دیشمکھ کی بی جے پی میں شمولیت کی خبر پر خود دیشمکھ کا ردعمل آ گیا

801

لاتور:13/جنوری ( ورقِ تازہ نیوز) مہاراشٹر کے آنجہانی سابق وزیر اعلی ولاس راؤ دیش مکھ کے بیٹے امیت دیشمکھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر آج دن بھر سرگرم رہیں۔۔ اس پر سارا دن بحث ہوتی رہی۔ لاتور بی جے پی لیڈر سمبھاجی پاٹل نیلنگیکر کے ایک بیان نے انہیں مزید تقویت دی ہے۔

دن بھر کی بحث کے بعد امیت دیشمکھ کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ امیت دیشمکھ نے بی جے پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’چاہے کتنے ہی طوفان آجائیں، لاتور کا دیشمکھ کا محل وہیں رہے گا۔ امیت دیشمکھ کے اس بیان نے ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی باتوں کو ختم کر دیا ہے۔

لیکن سمبھاجی پاٹل نیلنگیکر کا رخ کس جانب تھا ؟ لیکن یہ سوال لا جواب ہے۔ دریں اثنا، امیت دیشمکھ نے بی جے پی میں داخلے کی باتوں کو لے کر بی جے پی کی خوب خوب باتیں کی ہیں۔