امیتابھ کےگھر تک پہنچا کورونا وائرس

0 5

ممبئی،5 جنوری (یواین آئی) مشہور اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے میں کام کرنے والے کل 31 ملازمین میں سے ایک کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔بی ایم سی کے ایک افسر نے بدھ کو بتایا کہ مسٹر بچن کے جلسہ اور آشیرواد بنگلے میں کام کرنے والے ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا،جس میں سے ایک ملازم متاثر پایا گیا۔ ملازم کورونا کی ہدایات پر عمل کررہاہے۔
مسٹر بچن کو اپنے بلاگ میں لکھا کہ وہ کچھ گھریلو کووڈ حالات سے نمٹ رہے ہیں،اس لئے وہ اپنے مداحوں سے بعد میں ملیں گے۔