امیتابھ نے یوپی کے 1398 کسانوں کا قرض اداکیا

0 32

ممبئی 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنھوں نے اترپردیش کے 1398 کسانوں کے قرض ادا کرتے ہوئے ان کی مدد کی ہے۔ 76 سالہ اداکار نے پیر کو رات دیر گئے اپنے بلاگ پر انکشاف کیاکہ اُنھوں نے 70 منتخب کسانوں کے ممبئی سفر کا شخصی طور پر انتظام کیا ہے اور ان کے بینکوں کے مکتوب موصول ہوئے ہیں۔ بچن نے قبل ازیں مہاراشٹرا کے 350 کسانوں کے قرض ادا کرتے ہوئے ان کی مدد کی تھی۔ امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’’پوری ممنونیت اور احسان مندی کے ساتھ یہ خواہش تھی کہ ایسے کچھ بوجھ کم کئے جائیں جن سے کسان بدستور متاثر ہیں۔ چنانچہ سب سے پہلے مہاراشٹرا رہا جہاں 350 کسانوں کے قرض ادا کئے گئے۔ اب یو پی ہے جہاں 4.05 کروڑ روپئے کے مصارف سے 1398 کسانوں کے دیرینہ بینک قرض ادا کئے گئے‘۔ امیتابھ بچن نے کہاکہ ’اور … اندرونی امن و سکون پیدا ہوتا ہے جب کوئی خواہش پوری ہوتی ہے‘۔