امیتابھ بچن‘ اکشے کمار”کاغذ کے شیر“ ہیں۔ مہارشٹرا کانگریس صدر

ممبئی۔ مہارشٹرا کانگریس صدر نانا پٹولے نے ہفتہ کے روز بالی ووڈ اداکارہ امیتابھ بچن اور اکشئے کمار پر برستے ہوئے کہاکہ وہ حقیقی ہیروز نہیں ہیں بلکہ”کاغذ کے شیر“ ہیں اور جہاں کہیں بھی ان کی فلمیں ریلیز ہوں وہاں پر انہیں سیاہ پرچم دیکھائیں۔

تیل کی قیمتوں پر میں اضافے پر ان ادکاروں کی جانب سے ٹوئٹ نہیں کرنے کو لے کر ان کے حالیہ بیان پر جاری سیاسی رسہ کشی کے پیش نظر پٹولی نے میڈیاسے یہاں پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ”میں نے امیتابھ بچن او راکشے کمار کے خلاف بات نہیں کی ہے مگر ان کے کام کے خلاف میں ہوں۔

وہ حقیقی ہیروز نہیں ہیں۔ اگر وہ ہوتے تو لوگوں کی پریشانی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوتے۔ اگر وہ بدستور ”کاغذ کے شیر“ رہنا چاہتے ہیں توکسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم پیچھے نہیں ہٹایں۔ہم سیاہ پرچم انہیں دیکھائیں گے جہاں کہیں پر بھی ان کی فلمیں ریلیز ہوں گی اور جہاں پر بھی وہ دیکھائی دیں گے۔ ہم جمہوری اقدار پر کام کریں گے۔

ہم ”گاڈ سے والے“ نہیں ہیں ہاں ”گاندھی والے“ ہیں۔درایں اثناء بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے رہائش جلسہ پر مہارشٹرا کانگریس چیف کی جانب سے مذکورہ اسٹار کی فلموں کی شوٹنگ روکنے کی دھمکی کے پیش نظر سکیورٹی میں اضافہ دیکھا گیاہے۔

ہریانہ ہوم منسٹر انل وج نے جمعہ کے روز کہاکہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو مہارشٹرا کانگریس سربراہ نانا پٹولے کے خلاف ان کے تیل کی قیمتوں پر اکشے کمار او رامیتابھ بچن سے ٹوئٹ کے مطالبے پر کاروائی کرنا چاہئے۔

Leave a comment