امن منصوبہ پیش کرنے کیلئے وقت نامناسب : ٹرمپ کے خصوصی مشیر

0 2

واشنگٹن ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کے امور سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر جیسن گرین بلاٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان آئندہ امن منصوبے کے اعلان کے لیے یہ وقت مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے لیے دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔امریکی مشیر نے امید ظاہر کی کہ حالات سازگار ہو جانے پر یہ منصوبہ منظر عام پر لایا جائے گا اس لیے کہ منصوبے کو وضع کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں صرف کی گئیں ہیں۔ تمام فریقوں کے لیے اتفاق رائے آسان نہیں ہو گا مگر جب اس کا اعلان کیا جائے گا تو سب یہ حقیقت جان لیں گے کہ ہم نے بڑی محنت کی ہے اور اس منصوبے میں سب کے لیے حل موجود ہے البتہ اس تک پہنچنے کا راستہ طویل اور پیچیدہ ہے۔

Read More