امر سنگھ نے اعظم خان کو بتایا راکچھس ، کہا : نماز وادی پارٹی کے سربراہ ہیں اکھلیش یادو

0 6

سماجوادی پارٹی کے سابق لیڈر اور راجیہ سبھا رکن امر سنگھ نے ایک ویڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے وشنو مندر بنانے کے دعوی پر سوال کھڑا کیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سابق لیڈر اور راجیہ سبھا رکن امر سنگھ نے ہفتہ کو ایک ویڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے وشنو مندر بنانے کے دعوی پر سوال کھڑا کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے اعظم خان کے بہانے اکھلیش پر بھی نشانہ سادھا ۔ امر سنگھ نے کہا کہ اکھلیش سماجوادی نہیں ، نماز وادی پارٹی کے سربراہ ہیں۔ امرسنگھ کے اس بیان کے بعد یوپی میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ تاہم اکھلیش یادو یا اعظم خان کی طرف سے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

امر سنگھ نے اکھلیش یادو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے والد کی سیاسی اولاد اعظم خان نے ایک بیان میں کہا کہ امر سنگھ کو کاٹ دینا چاہئے ، میری بیٹیوں پر تیزاب پھینک دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس اور آپ کے اہل خانہ میں بھی بیٹیاں اور بہوئیں ہیں ، ہم نے ان کی مدد کی تھی ، لیکن جب تم لوگوں کی خاطر میں جیل میں تھا ، تب نہ تم آئے اور نہ ہی تمہارے والد نے میرے کنبہ کے آنسو پوچھے ۔

امر سنگھ نے اعظم خان کو بتایا راکچھس ، کہا : نماز وادی پارٹی کے سربراہ ہیں اکھلیش یادو