بغداد ۔ عراقی فوج نے کہا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے کے اوپر دو ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔ امریکی فوجیوں کے زیر استعمال اس فوجی اڈے پر ایک ماہ قبل ایک مسلح ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ عراقی فوج کے مطابق امریکی فوج کے C-RAM دفاعی نظام نے ان ڈرونز کو تباہ کیا۔ یہ فوجی اڈہ عراق کی مغربی صحرائی علاقے میں ہے۔ اس سے چند گھنٹے قبل بغداد ایئرپورٹ کے اوپر ایک راکٹ کو تباہ کیا گیا۔ اس واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امریکہ اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری ایران نواز عراقی مسلح دھڑوں پر عائد کرتا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں