امریکی ارکان کانگریس کی سعودی ولیعہد سے ملاقات

ریاض : امریکی کانگریس کے ارکان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ،جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وفد میں یوٹا سے ری پبلکن نمایندے کرس اسٹیورٹ، پنسلوینیا سے ری پبلکن رکن کانگریس گائے ریشن تھلراور ریاست مشی گن کی ریپبلکن نمائندہ لیزا میکلین شامل تھیں۔ ولی عہد نے امریکی وفد سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مشترکہ موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔

Leave a comment