امریکہ، شمالی کوریا اور جاپان کے درمیان سہ فریقی اجلاس

واشنگٹن۔9 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن بیگن اور جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے منگل کو ہونے والی میٹنگ میں جزیرہ نما کوریا کو مکمل طور سے نیوکلیائی ہتھیاروں کے خاتمہ پر سہ فریقی تعاون اور کوآرڈینیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ریلیز کے مطابق میٹنگ کے دوران امریکہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن بیگن، جنوبی کوریا کے خصوصی نمائندے ڈو ہون لی اور جاپان کے ڈائریکٹر جنرل شگیکي تاکیجاکي نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں امریکہ ۔شمالی کوریا، امریکہ ۔جاپان اور جزیرہ نما کوریاسے مکمل طور پر جوہری ترک اسلحہ اور وہاں امن قائم کرنے کو لے کر سہ فریقی تعاون اور کوآرڈینیشن پر بات چیت ہوئی۔اس سے پہلے شمالی کوریا کے ایک وفد نے جوہری ترک اسلحہ کو لے کر سویڈن میں ہفتہ کو امریکی حکام کے ساتھ ہو رہی بات چیت سے واک آؤٹ کیا تھا۔ اس سال فروری میں ویتنام کے ہنوئی میں امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس کے بعد یہ پہلی اعلی سطحی میٹنگ تھی۔قابل غور ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ہونے والی دو ملاقاتوں کے اب تک کوئی ٹھوس نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔

Read More

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔