امرتسر کے اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی، تین طلبہ گرفتار

157

امرتسر: امرتسر کے ڈی اے وی پبلک اسکول میں بم کی دھمکی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ایک دن بعد پنجاب پولیس نے جمعرات کو نویں جماعت کے تین طالب علموں کو مبینہ طور پر افواہیں پھیلانے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔بدھ کی شام واٹس ایپ پر دو پیغامات کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا –

ایک میں بم دھماکے کی دھمکی اور دوسرا اسکول میں فائرنگ کی دھمکی۔ دونوں پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا تھا اور دھمکی انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں تحریر تھی۔

اس کے فوراً بعد اسکول کی سیکورٹی بڑھا دی گئی اور کیمپس میں پنجاب پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا۔ پنجاب پولیس کی مختلف ٹیموں نے دھماکہ خیز مواد کے لیے احاطے کو بھی چیک کیا۔ بعد ازاں ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ اسکول کے تین طلبہ نے یہ افواہ پھیلائی تھی۔

پولیس ان کے محرکات جاننے کے لیے ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔بدھ کی رات بم کی دھمکی ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے کنور وجے پرتاس سنگھ جمعرات کی صبح یہاں اسکول پہنچے۔ تاہم بعد میں پتہ چلا کہ اسکول کے اردگرد کوئی فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ کسی نے یہ افواہ پھیلائی ہے۔