امرتسر میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد دیوبند انتظامیہ سخت ، چیکنگ مہم جاری !

0 38

دیوبند۔ 19؍نومبر 2018 (رضوان سلمانی)
گزشتہ کل امر تسر میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد شہر میں بھی پولیس اور خفیہ محکمے کے افسران مستعد ہوگئے ہیں،حفاظتی نقطہ نظر افسران ریلوے اسٹیشن ،بس اسٹینڈ اور دیگر اہم مقامات پر چیکنگ مہم چلائی ،ٹیم نے ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں کے ٹکٹ چیک کئے اور مشتبہ سامان کی تلاشی کے ساتھ ہی مشتبہ نظر آرہے افراد سے تفصیلی معلومات حاصل کی۔
جس کے بعد ٹیم نے بس اسٹینڈ،گردواہ،ہوٹل اور ڈھابوں کے پاس پہنچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں پوچھ تاچھ کی۔

خفیہ محکمہ کے انسپکٹر اروند کمار نے بتایاکہ گزشتہ کل امرتسر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد حفاظتی نقطہ نظر سے خفیہ محکمہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مختلف مقامات پر چیکنگ مہم چلائی،انہوں نے بتایاکہ مستقل مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے ،انہوں نے بتایاکہ یہ مہم برابر جاری رہے گی۔

واضح ہوکہ گزشتہ روز پنجاب کے امرتسر میں نرنکاری ستسنگ بھون میں دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیاگیا ہے،جس میں تین افراد کی موت ہوجانے اور تقریباً دو درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔