• بلڈانہ ضلع میں کرفیو کے احکامات۔ پانچ سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی
  • کلاس 5 سے نویں تک کے اسکول ، کالج 28 فروری تک بند رہے
  • نجی ٹیوشن ، کوچنگ کی کلاسیں بند
  • ہفتہ وار مارکیٹ 4 بجے کے بعد بند
  • معاشرتی فاصلہ اور ماسک کا استعمال لازمی ہے

بلڈانہ (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز اورنگ آباد میں ایک دن میں سو سے زائد مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کے دیگر اضلاع میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہے

حکومت مہاراشٹر نے بھی تمام اضلاع کے ضلع کلکٹرس کو سخت ہدایت دی ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے کیے اسکے نافذ اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔ حالیہ دنوں امراوتی ضلع میں مقامی انتظامیہ نے 28 فروری تک کرفیو نافذ کر دیا ہے اور اسکول اور کالجز بند کر دیئے گئے ہیں۔

اس کے بعد اب ودربھ کے ضلع بلڈانہ میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں کو بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں ہیں

بلڈانہ ضلع میں کرفیو کے احکامات۔ پانچ سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ۔ کلاس 5 سے نویں تک کے اسکول ، کالج 28 فروری تک بند رہے۔ نجی ٹیوشن ، کوچنگ کی کلاسیں بند۔ ہفتہ وار مارکیٹ 4 بجے کے بعد بند۔ معاشرتی فاصلہ اور ماسک کا استعمال لازمی ہے

جبکہ شادی بیاہ کی تقاریب میں بھی پچاس سے زیادہ افراد کی شرکت کی اجازت نہیں رہے گی وہ دیگر احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔