امراوتی: امیش کولہے قتل کے ملزمین نے کاروائی کے بعد بریانی پارٹی کی تھی ۔این آئی اے

205

ممبئی: امراوتی کے کیمسٹ امیش کولہے قتل کیس میں این آئی اے نے بڑا انکشاف کیاہے۔ ملزم مولوی مشفق احمد اور ارباز نے امیش کولہے کے قتل کے بعد جشن منایا اور اسی مناسبت سے بریانی پارٹی کا اہتمام کیا۔

این آئی اے نے اس معاملے میں دو اور ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مشفق احمد اور عبدالارباز کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو بمبئی سیشن کورٹ کی خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 12 اگست تک این آئی اے کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ ان دونوں ملزمان پر این آئی اے نے عدالت میں کولہے کے قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی مدد کرنے اور قتل کے بعد ‘بریانی پارٹی’ منعقد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس سے قبل مذکورہ کیس میں کل 7 ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔