مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک ریلی کے دران کہا کہ ’’امت شاہ پریشان ہو گئے ہیں کیونکہ ان کی ریلیوں میں بھیڑ جمع نہیں ہو رہی۔

ملک چلانے کی جگہ وہ کولکاتا میں بیٹھے ہیں اور ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو پریشان کرنے کی سازش تیار کر رہے ہیں۔ وہ چاہتے کیا ہیں؟ کیا وہ سوچتے ہیں کہ وہ مجھے مار کر یہ الیکشن جیت لیں گے۔ وہ غلطی پر ہیں۔‘‘